ٹیلی کام کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرس کے نام توہین عدالت کا نوٹس جاری
سپریم کورٹ نے ایئرٹیل، ووڈافون-آئیڈیا، ریلائنس کمیونیکیشن، ٹاٹا ٹیلی سروسز اور دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرس کو پیش ہو کر بتانے کے لیے کہا ہے کہ اب تک روپے جمع کیوں نہیں ہوئے۔
نئی دہلی:سپریم کورٹ نے ایڈجسٹڈ گراس ریونیو یعنی ’اے جی آر‘معاملے میں انڈین ایئرٹیل، ووڈافون-آئیڈیا، ریلائنس کمیونیکیشن، ٹاٹا ٹیلی سروسز اور دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرس کو17 مارچ کو ذاتی طورپر طلب کیاہے۔ جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے ان کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹروں کو جمعہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سبھی کو ذاتی طورپر 17 مارچ کو پیش ہونے کو کہا ہے۔
سپریم کورٹ نے عدالت میں پیش ہوکر یہ بتانے کو کہا ہے کہ ان کی کمپنیوں نے اب تک روپے کیوں نہیں جمع کرائےہیں۔جسٹس مشرا نے حکومت سے بھی پوچھا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے یہ نوٹیفکیشن کیسے جاری کی کہ ابھی ادائیگی نہ کرنے پر کمپنیوں کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کو کیسے روکاگیا۔سپریم کورٹ نے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ ’’کس افسرنے اتنی جرأت کی کہ ہمارے حکم پر روک لگا دی گئی۔اگر ایک گھنٹے کے اندر حکم واپس نہیں لیاگیا،تو اس افسر کو آج ہی جیل بھیج دیا جائےگا۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔