ایس بی آئی نے ’جیور ائیرپورٹ‘ تعمیر کے لیے دیا 3725 کروڑ روپے کا قرض
وائی آئی پی ایل جورِک ایئرپورٹ انٹرنیشنل کی کامل ملکیت والی واحد مقصدی کمپنی ہے جس کا انتخاب جیور ہوائی اڈے کی ترقی کے لیے کیا گیا ہے۔
نئی دہلی: اترپردیش کے جیور میں بننے والے نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے یمنا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروائیویٹ لمیٹیڈ (وائی آئی اے پی ایل) کو 3725 کروڑ روپیے کا قرض منظور کیا ہے۔ وائی آئی اے پی ایل کے سی ای او کرسٹاف سنیلمَین نے آج کہا کہ ’’ہمیں نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ملک کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی کے ساتھ شراکت داری کرنے کی خوشی ہے۔ کل 3725 کروڑ روپے کا قرض منظور ہو گیا ہے جسے 20 سال میں ادا کرنا ہے۔ ہم ایس بی آئی کے ساتھ مل کر نوئیڈا ہوائی اڈے کو عالمی سطحی بنانے کی سمت میں کام کرنے کے تئیں پرجوش ہیں۔‘‘
وائی آئی پی ایل جورِک ایئرپورٹ انٹرنیشنل کی کامل ملکیت والی واحد مقصدی کمپنی ہے جس کا انتخاب جیور ہوائی اڈے کی ترقی کے لیے کیا گیا ہے۔ اترپردیش حکومت نے اس ہوائی اڈے کی ترقی کے لیے وائی آئی اے پی ایل کے ساتھ رعایت معاہدہ کیا ہے۔ کمپنی عوامی نجی شراکت داری کے تحت اس پروجیکٹ کو انجام دے رہی ہے۔ اس میں یوپی حکومت، نئی دہلی اوکھلا انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور گریٹر نوئیڈا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عوامی حصہ دار ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے باز آبادکاری کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچنے کے انتظار میں ہے۔ اس کے بعد ایئرپورٹ کی تعمیر کا کام شروع ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔