بھاردواج نے اسپتال میں ہراسانی کے واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم دیا

دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا اور 24 گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ اور ایک ہفتے میں حتمی رپورٹ طلب کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے اتوار کو براڑی اسپتال میں آؤٹ سورس ملازمین کے مبینہ جنسی ہراسانی سے متعلق واقعہ کے سلسلے میں صحت سکریٹری کی صدارت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ مسٹربھاردواج نے جنسی مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر صحت نے دہلی پولیس کی کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور چیف سکریٹری (سی ایس) سے کہا کہ وہ پولیس کی طرف سے سخت کارروائی کو یقینی بنائیں۔مسٹر بھاردواج نے کہا، ’’اس طرح کے واقعات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا‘‘۔


انہوں نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا اور 24 گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ اور ایک ہفتے میں حتمی رپورٹ طلب کی۔ مسٹربھاردواج نے چیف سکریٹری سے چھ گھنٹے کے اندر کی گئی کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔