سعودی عرب: ماہ ربیع الاول میں تقریباً 14 لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

ماہ ربیع الاول میں اس سال 17 لاکھ 77 ہزار 785 غیر ملکیوں کو ویزے جاری کئے گئے جن میں سے 13 لاکھ 87 ہزار 125 عمرہ زائرین شامل تھے جو کہ گزشتہ سال کہ اس ماہ کے مقابلہ میں تین فیصد زیادہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ماہ ربیع الاول میں سعودی حکومت نے 17 لاکھ 77 ہزار 7 سو 85 افراد کو ویزے جاری کئے جن میں سے 13 لاکھ 87 ہزار 125 عمرہ زائرین سعودی عرب آئے۔ ان زائرین میں سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے گئے جن کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 60 تھی۔

یہ تمام معلومات گزشتہ روز سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے ماہ ربیع الاول میں آنے والے عمرہ زائرین کا ڈیٹا جاری کیا گیا۔ ماہ ربیع الاول میں اس سال 17 لاکھ 77 ہزار 785 غیر ملکیوں کو ویزے جاری کئے گئے جن میں سے 13 لاکھ 87 ہزار 125 عمرہ زائرین شامل تھے جو کہ گزشتہ سال کے اس ماہ کے مقابلہ میں تین فیصد زیادہ ہیں۔

عمرہ زائرین نے اوسط 13 دن مدینہ منورہ اور 8 دن مکہ المکرمہ میں گزارے ۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے گئے جن کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 60 تھی ۔ اس کے بعد انڈونیشیا سے 2 لاکھ 61 ہزار 172، بھارت سے 2 لاکھ 13 ہزار 893 ، ملائیشیا سے 85 ہزار، یمن سے 72 ہزار 212، الجیریا سے 41 ہزار، ترکی سے 36 ہزار 800 عمرہ زائرین سعودی عرب گئے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Dec 2018, 12:05 PM