ستیہ پال ملک ’وہ صرف نام کا ستیہ ہے کام کا نہیں‘: عمر عبداللہ
عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ ہتک عزت کے مقدموں سے بچنے کے لئے راج بھون کا سہارا لے رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وہ یہ سب کچھ گورنر کی پوسٹ جانے کے بعد بھی بولتا ہے یا نہیں۔
سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کے سابق اور آخری گورنر ستیہ پال ملک کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ صرف نام کا ستیہ ہے کام کا نہیں'۔ بقول ان کے ستیہ پال ملک جو اس وقت گوا کے گورنر ہیں، جھوٹ بولتے بولتے کبھی تھکتے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا میں کورونا سے 53 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر
عمر عبداللہ نے گورنر ملک کے ایک بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے پاکستانی دباؤ کی وجہ سے پنچایتی انتخابات میں حصہ نہیں لیا، کے ردعمل میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ نام کا ستیہ ہے کام کا نہیں۔ جھوٹ بولتے بولتے کبھی نہیں تھکتا۔ پانچ اگست سے پہلے بھی جموں وکشمیر کے لوگوں سے جھوٹ بولا اور آج بھی بول رہا ہے۔ ہتک عزت کے مقدموں سے بچنے کے لئے راج بھون کا سہارا لے رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وہ یہ سب کچھ گورنر کی پوسٹ جانے کے بعد بھی بولتا ہے یا نہیں'۔
گورنر ملک نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ 'وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ جموں وکشمیر میں پنچایت کے انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔ میں پروٹوکال توڑتے ہوئے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے گھر گیا۔ لیکن وہ پاکستان کے دباؤ میں آگئے اور انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کیا۔ دہشت گردوں نے بھی دھمکیاں دیں، لیکن باوجود اس کے انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے'۔
یہ بھی پڑھیں : سکم تنازعہ: دہلی حکومت نے اشتہار کو واپس لیا
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔