سردار شہر ضمنی انتخاب: تقریباً 800 معمر اور معذور ووٹرز گھر سے ہی ڈال سکیں گے ووٹ
پروین گپتا نے کہا کہ گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کے لیے 797 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں 80 سال سے زیادہ عمر کے 690 ووٹر اور 107 معذور ووٹر شامل ہیں جو گھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
جے پور: راجستھان کے چورو ضلع کی سردارشہر سیٹ کے لیے 5 دسمبر کو ہونے والے آئندہ ضمنی انتخاب کے لیے تقریباً 800 بوڑھے اور معذور ووٹر گھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 80 سال سے زیادہ عمر کے معمر ووٹرز اور معذور ووٹروں کو گھر بیٹھے ہی ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی ہے اور اس سہولت کے تحت سردارشہر ضمنی انتخاب میں یہ ووٹر 24 سے 29 نومبر تک اپنے گھر سے ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
پروین گپتا نے کہا کہ گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کے لیے 797 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں 80 سال سے زیادہ عمر کے 690 ووٹر اور 107 معذور ووٹر شامل ہیں جو گھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر ہی سے ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 20 پولنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو 24 سے 29 نومبر کے درمیان ان ووٹرز سے گھر گھر ووٹنگ کروائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : اندرا گاندھی کی سالگرہ پر خاص: نیک دل وزیر اعظم
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔