سنجے سنگھ کا دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ راج گھاٹ کا دورہ، باپو کو سلام پیش کیا

اس موقع پر سنجے سنگھ نے کہا کہ جس طرح سے اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین کو جیل میں قید کیا گیا ہے، اسی طرح سے حزب اختلاف کے دیگر لیڈران کو بھی جیل میں قید کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>راج گھاٹ پر سنجے سنگھ / تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

راج گھاٹ پر سنجے سنگھ / تصویر قومی آواز / وپن

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بدھ کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ عآپ لیڈر پارٹی دفتر میں پہنچے۔ جمعرات کو سنجے سنگھ نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو سلام پیش کیا۔

سنجے سنگھ کے علاوہ پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی نے بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راج گھاٹ میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سنجے سنگھ نے کہا کہ جس طرح سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جیل میں قید کیا گیا ہے، اسی طرح سے حزب اختلاف کے دیگر لیڈران کو بھی جیل میں قید کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ تاناشاہی کی شروعات ہے اور یہ جمہوریت اور ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف لڑنے کے لیے وہ باپو سے آشیرواد مانگنے راج گھاٹ پہنچے ہیں۔

سنجے سنگھ نے کہا، ’’باپو نے انگریزوں کلے خلاف لڑائی لڑی تھی۔ اس وقت اظہار رائے کی آزادی بھی نہیں تھی۔ آج آزادی کے 77 برس بعد بھی ویسی ہی صورت حال ہے۔ میں نے باپو کی آخری آرام گاہ کے پاس یہ دعا کی ہے کہ اے بابائے قوم! آپ جہاں کہیں بھی ہیں، اس حکومت کو سمجھ دینے کا کام کریں!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔