ایودھیا کے ہندوؤں کو ناحق ہی بدنام کیا جا رہا ہے: سنجے نروپم

شیوسینا لیڈر سنجے نروپم نے یوپی کی ایودھیا سیٹ پر بی جے پی کی شکست پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا شہر نے نہیں بلکہ دیہات نے انتخابی نتائج متاثر کئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد یوپی کی فیض آباد لوک سبھا سیٹ  ،جس کو ایودھیا کی سیٹ سے جاناجات ہے،سے بی جے پی کی شکست بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ رام مندر کی عظیم الشان تعمیر کے بعد بھی بی جے پی ایودھیا کے لوگوں کا دل نہیں جیت سکی، اس حوالے سے مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ دریں اثنا، مہاراشٹر میں این ڈی اے کی ایک اتحادی جماعت، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے دھڑے کی شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہا ہے کہ ایودھیا کے ہندوؤں کو ناحق ہی بدنام کیا جا رہا ہے۔

شیو سینا لیڈر سنجے نروپم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’ایودھیا کے ہندوؤں کو ناحق بدنام کیا جا رہا ہے۔‘‘ فیض آباد لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کو شکست ہوئی ہے۔ اس لوک سبھا حلقہ ایودھیا میں ایک اسمبلی سیٹ ہے۔ بی جے پی نے یہ سیٹ جیت لی ہے۔


انہوں نے مزید کہا، "فیض آباد پارلیمانی حلقہ کی باقی اسمبلی سیٹیں دیہی علاقوں میں ہیں، وہاں ایس پی جیت گئی اور بی جے پی ہار گئی۔" دیہات نے لوک سبھا انتخابات  کے نتائج متاثر کئے ہیں ، ایودھیا شہر  نےنہیں۔ براہ کرم معمولی انتخابی چھیننے میں رام جنم بھومی کو بدنام نہ کریں۔‘‘ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ رام مندر کی تعمیر کے بعد جو ماحول بنا تھا اس کے بعد وہاں سے بی جے پی کی شکست کا کو ئی تصور نہیں کر سکتا تھا۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی فیض آباد سیٹ پر بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیض آباد میں برہمنوں اور ٹھاکروں کے علاوہ دلتوں، مسلمانوں اور او بی سی کی بڑی موجودگی مختلف جماعتوں کے لیے اہم سمجھی جاتی ہے۔ مانا جاتا ہے کہ ان میں سے غیر یادو او بی سی اور غیر جاٹو دلت بھی نتائج کا فیصلہ کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ممبئی کانگریس میں سیٹوں پر اختلافات کے بعد سنجے نروپم مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے دھڑے کی شیو سینا میں شامل ہو گئے تھے۔ اس بار مہاراشٹر کے لوک سبھا انتخابات میں مہاوتی نے 17 سیٹیں جیتی ہیں۔ ایکناتھ شندے کی پارٹی شیو سینا نے 7 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ بی جے پی نے 9 سیٹیں جیتی ہیں اور اجیت پوار کے دھڑے کی این سی پی نے 1 سیٹ جیتی ہے۔ وہیں مہاویکاس اگھاڑی نے 30 سیٹوں پر قبضہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔