سنگرور: اسکول وین میں آگ لگنے سے حادثہ، معصوم بچے زندہ جلے، 4 کی موت

پولیس نے بتایا کہ سمرن پبلک اسکول کی وین بچوں کو لے کر جا رہی تھی جیسے ہی یہ سمادھا کے قریب پہنچی تو اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں 4 بچے زندہ جل گئے اور دیگر کئی بچے آگ کی زد میں آنے سے جھلس گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

سنگرور: پنجاب میں ضلع سنگرور کے لونگوال قصبہ میں سنیچر کی دوپہر ایک اسکول وین میں اچانک آگ لگنے سے اس میں سوار چار معصوم بچے زندہ جل گئے، دیگر آٹھ بچوں کو وین میں سے نکال لیا گیا جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

سنگرور: اسکول وین میں آگ لگنے سے حادثہ، معصوم بچے زندہ جلے، 4 کی موت

پولیس نے بتایا کہ سمرن پبلک اسکول کی وین چار سے پانچ سال کے بچوں کو لے کر جا رہی تھی جیسے ہی یہ سمادھا کے قریب پہنچی تو اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں چار بچے زندہ جل گئے اور دیگر کئی بچے آگ کی زد میں آنے سے جھلس گئے جنہیں کسی طرح سے بچا لیا گیا۔ آگ کے شعلے دیکھ کر پاس کے کھیتوں میں کام کر رہے کسانوں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو بچایا۔

زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید طور پر زخمی بچوں کو پی جی آئی چنڈی گڑھ منتقل کیا گیا ہے۔ اسکول وین بچوں کو لونگووال میں واقعہ نجی اسکول سے لے کر گھر جا رہی تھی۔ حادثہ کے بعد لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے اہم شاہراہ کو جام کر دیا۔


واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور جانچ کا جو بھی نتیجہ ہوگا اسی کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے معاملہ درج کیا جائے گا۔ عینی شاہدین کے مطابق وین کی حالت خستہ تھی اور گیس سلینڈر کی وجہ سے آگ لگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔