راج ٹھاکرے کے خلاف سانگلی کورٹ نے جاری کیا غیر ضمانتی وارنٹ
ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے خلاف 2008 میں آئی پی سی کی دفعہ 109، 117، 143، فوجداری ترمیمی ایکٹ 7، ممبئی پولیس ایکٹ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ممبئی: مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف 2008 کے ایک کیس میں سانگلی کی ایک عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ ایم این ایس سربراہ کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 109، 117، 143، فوجداری ترمیمی ایکٹ 7، ممبئی پولیس ایکٹ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کاس گنج میں بھیانک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
واضح رہے کہ سیاسی ہلچل کے درمیان راج ٹھاکرے کے گھر کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایک کیس میں ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ لیکن تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ غیر ضمانتی وارنٹ سانگلی کورٹ نے 2008 کے ایک کیس میں جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مہاراشٹر: لاؤڈ اسپیکر تنازعہ کے درمیان خوشی سے منائی گئی عید
ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے خلاف 2008 میں آئی پی سی کی دفعہ 109، 117، 143، فوجداری ترمیمی ایکٹ 7، ممبئی پولیس ایکٹ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔