سمیر وانکھیڈے کی والدہ کے دو ڈیتھ سرٹیفکیٹس، ایک میں ہندو، دوسرے میں مسلمان! نواب ملِک کا نیا انکشاف

نواب ملک نے کہا کہ سمیر کی والدہ زاہدہ کا انتقال 16 اپریل 2015 میں ہوا تھا، پہلا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اسی دن جاری ہوا، جس کے مطابق مذہب اسلام ہے، جبکہ بعد میں جاری سرٹیفکیٹ میں ہندو مذہب درج کیا گیا ہے

نواب ملک اور سمیر وانکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس
نواب ملک اور سمیر وانکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: این سی پی لیڈر نواب ملک نے این سی بی کے افسر سمیر وانکھیڈے کے تعلق سے ایک اور اہم انکشاف کیا ہے۔ نواب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ وانکھیڈے خاندان نے زاہدہ کے دو ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرائے ہیں، ایک کے مطابق وہ مسلمان ہیں جبکہ دوسرے میں انہیں ہندو ظاہر کیا گیا ہے۔ نواب ملک نے سمیر کی والدہ زاہدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے۔

نواب کا دعویٰ ہے کہ ان کی والدہ مسلمان تھیں اور انہیں اوشیوارہ کے قبرستان میں دفن کیا گیا تھا۔ نواب ملک کے مطابق سمیر وانکھیڈے کی والدہ زاہدہ کا انتقال 16 اپریل 2015 کو ہوا تھا، ان کا پہلا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اسی دن تیار کرایا گیا تھا، جس میں ان کا مذہب اسلام درج کیا گیا ہے۔ اس کے دو دن بعد یعنی 17 اپریل کو ایک اور سرٹیفکیٹ تیار کرایا گیا، جس میں ان کا مذہب تبدیل کرکے ہندو کر دیا گیا۔


این سی پی لیڈر نواب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ وانکھیڈے خاندان نے صرف نوکری کے لیے نہ صرف سمیر کے مذہب کو چھپا کر دھوکہ دہی کی ہے بلکہ اپنی ماں کی موت کے بعد بھی دھوکہ دہی کر کے دو الگ الگ فرضی سرٹیفکیٹس تیار کرائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔