مایاوتی اور امت مالویہ کے ایک جیسے ٹوئٹ، جے ڈی یو نے بی ایس پی کو بتایا بی جے پی کی 'بی ٹیم‘!

آنند موہن کی رہائی کے خلاف بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کے ٹویٹس کا حوالہ دیتے ہوئے جے ڈی یو کے قومی صدر نے کہا بی جے پی اب کھل کر سامنے آ گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ محاذ بنانے کی کوشش میں مصروف بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پیر کو لکھنؤ کا دورہ کرنے اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اور اگلے ہی دن یعنی منگل کو اس کے مضر اثرات اتر پردیش سے لے کر بہار تک ظاہر ہونے لگے۔

نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ نے منگل کو بہوجن سماج پارٹی اور مایاوتی کو بی جے پی کی 'بی' ٹیم قرار دیا۔ آنند موہن کی رہائی کے خلاف بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کے پرانے ٹویٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے جے ڈی یو کے قومی صدر نے ٹوئٹ کیا کہ آنند موہن کی رہائی پر بی جے پی اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ اس سے پہلے یوپی کی اپنی بی ٹیم (مایاوتی) احتجاج کر رہی تھی۔


سب سے دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ جے ڈی یو کے قومی صدر نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے ٹویٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں قواعد میں تبدیلی کرکے آنند موہن کی رہائی کی مخالفت کی گئی ہے، وہ مایاوتی نے اتوار 23 اپریل کی صبح مایاوتی نے ٹوئٹ کیا تھا۔ جبکہ بی جے پی لیڈر امت مالویہ کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ، مالویہ نے پیر 24 اپریل کو دیر سے ٹویٹ کیا تھا۔

مایاوتی پر جے ڈی یو کی قومی صدر کے سیدھے حملے سے مستقبل کے محاذ کو لے کر ایک بڑا سیاسی اشارہ صاف نظر آ رہا ہے کہ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو اور ان کی دوست جماعتوں کے اتحاد میں بی ایس پی کو جگہ ملنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔