ایسٹ سینٹرل ریلوے: گردابی طوفان یاس کے سبب نو ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر سرسوتی چندر نے آج یہاں بتایا کہ گردابی طوفان کے سبب 03021 ہاوڑہ-ایکسپریس ٹرین، 03019 ہاوڑہ-کاٹھ گودام ایکسپریس ٹرین، 03043 ہاوڑہ-ریکسول ایکسپریس ٹرین 26 مئی کو منسوخ رہیں گی۔
سمستی پور: خلیج بنگال میں اٹھے گردابی طوفان ’یاس‘ کی وجہ سے مشرقی وسطی ریلوے کی سمستی پور ریلوے بورڈ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر 9 بڑی ایکسپریس ٹرینوں کے آپریشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اور میڈیا انچارج سرسوتی چندر نے آج یہاں بتایا کہ گردابی طوفان کے سبب 03021 ہاوڑہ-ایکسپریس ٹرین، 03019 ہاوڑہ-کاٹھ گودام ایکسپریس ٹرین، 03043 ہاوڑہ-ریکسول ایکسپریس ٹرین 26 مئی کو منسوخ رہیں گی۔ اس تاریخ کو 03185 سیالدہ - جیان نگر خصوصی ٹرین سیالدا سے منسوخ رہے گی۔
انہوں نے بتایا اس کے علاوہ مظفر پور سے چلنے والی 03158 مظفر پور۔ کولکاتہ خصوصی ٹرین، 05234 دربھنگہ - کولکاتہ خصوصی ٹرین دربھنگہ سے، ریکسول سے 03022 ریکسول۔ہاوڑہ اسپیشل ٹرین اور جیان نگر سے 03186 جیان نگر - سیالدہ خصوصی ٹرین 26 مئی کو منسوخ کردی جائے گی ہے۔ سرسوتی چندر نے بتایا کہ اسی طرح کولکتہ سے چلنے والی 05233 کولکتہ دربھنگہ خصوصی ٹرین آئندہ 27 مئی کو منسوخ کر دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔