ماروتی کا جلوہ برقرار، فروری میں زبردست بکری
ماروتی سوزوکی نے فروری کے مہینے میں دھماکہ خیز فروخت کی ہے۔ کمپنی نے زبردست منافع کمایا ہے۔ فور وہیلر کمپنی ہندوستانی مارکیٹ میں سوئفٹ کا نیا ورژن لانے کی تیاری کر رہی ہے۔
ماروتی سوزوکی نے فروری کے مہینے میں ہونے والی فروخت کا انکشاف کیا ہے۔ ماروتی سوزوکی نے اس سال فروری میں شاندار بکری کی تھی۔ سال 2023 میں فروری کے مہینے میں ہونے والی فروخت کے مقابلے اس سال فروری میں 15 فیصد زیادہ فروخت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو فروخت میں 9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماروتی سوزوکی ہندوستانی مارکیٹ میں سوئفٹ کا نیا ورژن لانے کی تیاری کر رہی ہے۔
ماروتی سوزوکی نے جمعہ 1 مارچ کو کہا کہ اس سال فروری 2024 کے مہینے میں کاروں کی فروخت میں پچھلے سال فروری 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2023 میں، ماروتی سوزوکی نے فروری میں 1,72,321 یونٹس فروخت کیے تھے۔ جبکہ اس سال فروری میں 1,94,471 یونٹس فروخت ہوئے۔ ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے یہ معلومات شیئر کی ہے۔
فور وہیلر کمپنی ماروتی سوزوکی نے فروری کے مہینے کی سیل رپورٹ میں گھریلو مصنوعات کی فروخت کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ گزشتہ سال فروری میں گھریلو مارکیٹ میں 1,47,467 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ جبکہ اس سال 1,63,397 یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔
فروری 2024 میں ماروتی سوزوکی کے سب سے مشہور برانڈ کے 71,627 یونٹس فروخت ہوئے۔ ان برانڈز میں ویگن آر، سویفٹ، بلینو ، ڈیزائر، اگنس کے نام شامل ہیں۔ آلٹو اور ایس پریسو نے مل کر کل 14,782 یونٹس فروخت کیے ہیں۔
ماروتی سوزوکی کی کاریں ہندوستانی مارکیٹ میں کافی مقبول ہیں۔ اب کمپنی سوئفٹ کے نئے جنریشن ماڈل کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ جاپان میں ہیچ بیک پہلے ہی سامنے آ چکی ہے۔ اب کمپنی اس ماڈل کو ہندوستانی مارکیٹ میں لانا چاہتی ہے۔ کمپنی اس ماڈل میں اپ ڈیٹس کے ساتھ ایک نیا انجن بھی فراہم کرنے جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔