گھر سے رشتہ رکھنے والے سنَتوں کو اکھاڑوں سے کیا جائے گا باہر، نرنجنی اکھاڑے کا بڑا اعلان

مہنت نریندر گری مہاراج نے کہا کہ سنیاس روایت میں آنے کے بعد سَنت کی از سر نو پیدائش ہوتی ہے اور دوبارہ گھریلو زندگی میں لوٹنا یا گھر والوں سے رشتہ رکھنا سنیاس روایت کے خلاف ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

’سنیاس روایت‘ کی خلاف ورزی کرنے والے سَنتوں کے خلاف جمعہ کے روز شری پنچایتی نرنجنی اکھاڑے نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے سبھی سَنت جو گھر یا فیملی سے رشتہ رکھے ہوئے ہیں یا پھر ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، ان سبھی کے خلاف کارروائی کر انھیں باہر کیا جائے گا۔‘‘ نرنجنی اکھاڑے کی ایک اہم میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا۔

آل انڈیا اکھاڑا پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری مہاراج نے اس فیصلہ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنیاس روایت میں آنے کے بعد سَنت کی از سر نو پیدائش ہوتی ہے۔ سَنت اپنا گھر، اپنی فیملی، والدین سبھی کی محبت کو قربان کر دیتا ہے۔ اسی لیے سَنت بننے کے بعد دوبارہ ازدواجی یا گھریلو زندگی میں لوٹنا یا گھر والوں سے رشتہ رکھنا سنیاس روایت کے خلاف ہے۔ مہنت نریندر گری مہاراج نے مزید کہا کہ نرنجنی اکھاڑے کے سبھی سَنتوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسا کرنے والے سنتوں کو اکھاڑے سے باہر کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔