مہادیو بیٹنگ ایپ میں گرفتار ساحل خان یکم مئی تک پولیس حراست میں، بولے –’سچ جلد سامنے آئے گا‘
شندے واڑی- دادر کورٹ نے ساحل خان کو پولیس حراست میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔ اس کے بعد ساحل خان نے کہا کہ مجھے ممبئی پولیس اور قانون پر پورا بھروسہ ہے اور سچ جلد سامنے آئے گا۔
مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں بالی ووڈ اداکار ساحل خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عدالت نے اداکار کو یکم مئی تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساحل خان نے کہا کہ سچ سامنے آئے گا۔ اے این آئی کے مطابق شندے واڑی- دادر کورٹ نے ساحل خان کو پولیس حراست میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔ اس کے بعد ساحل خان نے کہا کہ مجھے ممبئی پولیس اور قانون پر پورا بھروسہ ہے اور سچ جلد سامنے آئے گا۔
واضح رہے کہ ممبئی پولیس اس سے پہلے مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں ساحل خان سے تفتیش کر چکی ہے۔ ساحل خان کو پولیس نے چھتیس گڑھ سے گرفتار کیا اور پھر اداکار کو ممبئی لایا گیا۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ مہادیو بیٹنگ ایپ کے ریئل اسٹیٹ سے جڑے غیرقانونی لین دین کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس ساحل خان سمیت 31 افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس ان کے بینک اکاؤنٹس، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی بھی تلاشی لے رہی ہے۔
ساحل خان کو 2001 میں ریلیز ہونے والی’اسٹائل‘ اور 2003 کی ’ایکسکیوز می‘ جیسی فلموں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ساحل خان کافی عرصے سے اسکرین سے دور اور فٹنس کوچ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ ایک یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں جہاں فٹنس سے متعلق اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ساحل خان کی اسکرین پر واپسی کی بھی خبریں ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔