سہارنپور: 500 میں سے 427 لوگوں نے ہی لگوائی کورونا ویکسین، اب ہو رہی پوچھ تاچھ

چیف میڈیکل افسر بی ایس سوڈھی نے کہا کہ جن 73 لوگوں نے ٹیکے نہیں لگوائے ان سے اس کا سبب پوچھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹیکہ کاری میں سہارنپور 10 ویں مقام پر رہا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سہارنپور: اترپردیش کے سہارن پور میں 500 لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے جانے تھے لیکن 427 نے ہی ٹیکے لگوائے۔ چیف میڈیکل افسر بی ایس سوڈھی نے آج کہا کہ جن 73 لوگوں نے ٹیکے نہیں لگوائے ان سے اس کا سبب پوچھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹیکہ کاری میں سہارنپور 10 ویں مقام پر رہا ہے۔ سہارنپور میں 500 کے نشانے کے برخلاف 427 اہلکاروں نے سنیچر کو ٹیکے لگوائے تھے۔ اس طرح ریاست میں ٹیکہ کاری کا سہارن پور کا فیصد 85 رہا۔ پہلا مقام باغپت کا ہے جہاں 96 فیصد لوگوں نے ٹیکے لگوائے۔


ڈاکٹر سوڈھی نے کہا کہ جن 73 لوگوں نے ٹیکے نہیں لگوائے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اگلے مرحلے میں پولیس اہلکاروں اور محصول کے اہلکاروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ سہارنپور میں 33660، مظفر نگر میں 2939 اور شاملی میں 1797 پولیس اہلکاروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ 22 جنوری کو پھر سے ٹیکہ کاری کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔