سہارنپور: قبرستان کی زمین کو تجاوزات سے پاک کرانے کی ہدایت

قبرستان کے فریق عثمان احمد انصاری نے بتایا کہ قبرستان کی زمین پر گاؤں کے کچھ لوگوں نے قبضہ کرلیا تھا۔ شکایت پر محکمہ ریوینو کی ٹیم نے زمین کو قبضہ سے پاک کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قبرستان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
قبرستان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں قبرستان کی زمین پر قبضے کی شکایت کا تصفیہ کرنے لئے کاروائی کرتے ہوئے محکمہ ریونیو نے قبضہ داروں سے زمین کو خالی کرانے کی ہدایت دی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اتوار کو دی گئی جانکاری کے مطابق دیوبند تھانہ علاقے کے ہاشم پورا گاؤں میں دیہی باشندوں کی شکایت پر پہنچی محکمہ ریونیو کی ٹیم نے قبرستان کی زمین کو تجاوزات سے پاک کرائے جانے کی ہدایت دی۔

پیمائش کے دوران قبضہ داروں نے محکمہ ریونیو کی ٹیم کی مخالفت کی اور ان کے کام کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ جنہیں سخت کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق ہاشم پورا کے دیہی کئی بار ایس ڈی ایم سمیت دیگر افسران سے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی شکایت کرچکے ہیں۔ ایس ڈی ایم سنجیو کمار کی ہدایت پر محکمہ ریونیو کی ٹیم آج گاؤں میں پہنچی اور قبرستان کی زمین کی پیمائش کی۔


معمولی مخالفت کے درمیان ٹیم نے زمین کی نشاندہی کرتے ہوئے قبضہ داروں کو زمین پر غیر قانونی طور سے اگائی گئی گنے کی فصل کاٹنے کی ہدایت دی۔ قبرستان کے فریق عثمان احمد انصاری نے بتایا کہ قبرستان کی زمین پر گاؤں کے کچھ لوگوں نے قبضہ کرلیا تھا۔ شکایت پر محکمہ ریوینو کی ٹیم نے زمین کو قبضہ سے پاک کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔