کیجریوال پر پنجاب اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ بیچ کر پیسہ کمانے کا الزام

عآپ اور مسٹر کیجریوال پوری طرح سے بے نقاب ہو چکے ہیں کیونکہ ان کے سینئر لیڈروں نے خود 56 حلقوں میں پارٹی ٹکٹ فروخت ہونے کےثبوت دئے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

شرومنی اکالی دل نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی پر اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ بیچ کر پیسہ کمانے کا الزام لگایا ہے اور الیکشن کمیشن سے ان بدعنوان سرگرمیوں کا نوٹس لینے اور مناسب مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اکالی دل کے ترجمان ڈاکٹردلجیت سنگھ چیمہ نے کہا کہ عآپ اور مسٹر کیجریوال پوری طرح سے بے نقاب ہو چکے ہیں کیونکہ ان کے سینئر لیڈروں نے خود 56 حلقوں میں پارٹی ٹکٹ فروخت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ مسٹر کیجریوال پہلے سیاست داں ہیں جنہوں نے کھلے عام رشوت مانگ کر انتخابی نظام کو سرکاری طور پر مجرم قرار دیا۔ کل ہی پارٹی نے پمفلٹ تقسیم کیے تھے اور لوگوں سے کہا تھا کہ وہ دوسری پارٹیوں سے پیسے لیں لیکن عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔


انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے پاس پنجاب کے لوگوں کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ ان کا دہلی ماڈل مکمل طور پر فلاپ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ اسمبلی انتخابات جیتنے کے لیے پیسے جوڑ رہے ہیں۔ تاہم انہیں بری طرح ناکام ہونے کا یقین ہے، کیونکہ پنجابیوں نے ان کے جھوٹ اور فریب کو دیکھا ہے اور وہ اس پر کبھی بھروسہ نہیں کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔