سبریمالہ مندر میں خاتون کے گھسنے پر مظاہرہ، عمر کی غلط فہمی نے ماحول کیا کشیدہ

منگل کی صبح جب لوگوں کے درمیان یہ خبر پھیلی کہ 50 سال سے کم عمر کی خاتون سبریمالہ مندر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے، تو وہاں موجود عقیدت مند مشتعل ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کیرالہ کے سبریمالہ مندر میں 10 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کے داخلے پر گھمسان جاری ہے۔ منگل کی صبح جب لوگوں کے درمیان یہ خبر پھیل گئی کہ 10 سے 50 سال کے درمیان کی ایک خاتون مندر میں جانے کی کوشش کر رہی ہے، تو وہاں موجود عقیدتمند مشتعل ہو گئے۔ حالانکہ بعد میں پتہ چلا کہ خاتون کی عمر 52 سال تھی۔

ذرائع کے مطابق جب لوگوں کو یہ پتہ چلا کہ ممنوعہ عمر کی ایک خاتون مندر میں داخل ہونے کے لیے کوشاں ہے، تو انھوں نے ہنگامہ شروع کر دیا اور میڈیا کے لوگوں کو بھی نہیں بخشا۔ اس دوران ایک ٹی وی چینل کا کیمرہ مین بھی زخمی ہو گیا۔ بعد میں پولس نے تصدیق کیا کہ خاتون کی عمر 52 سال ہے اور وہ تھریسور کی رہنے والی ہے۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ مندر میں پہنچی تھی۔ بعد ازاں اس خاتون نے پولس سیکورٹی میں پوجا مکمل کی۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ کھولے گئے مندر میں خصوصی پوجا ’شری چترا اتّا ترونال‘ چل رہی ہے جو منگل کی شب 10 بجے تک چلے گی۔ اس کے بعد پھر سے مندر کا دروازہ بند ہو جائے گا۔ اس دوران مندر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں 20 رکنی کمانڈو ٹیم اور 10 خواتین سمیت 2300 سیکورٹی اہلکار کو عقیدتمندوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ پچاس سال سے زیادہ کی عمر والی کم از کم 15 خاتون پولس اہلکار کو سنّیدھانم میں تعینات کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔