کرناٹک: ایس زیڈ سعید کانگریس شعبہ اقلیت کے انچارج مقرر

شعبہ اقلیت کل ہند کانگریس کمیٹی نے نامور سماجی جہد کار اور سینئر کانگریس لیڈر ایس زیڈ سعید کو لوک سبھا الیکشن کے دوران ریاست کرناٹک کے لئے کانگریس کے شعبہ اقلیت کا انچارج مقرر کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شعبہ اقلیت کل ہند کانگریس کمیٹی نے نامور سماجی جہد کار اور سینئر کانگریس لیڈر ایس زیڈ سعید کو لوک سبھا الیکشن کے دوران ریاست کرناٹک کے لئے کانگریس کے شعبہ اقلیت کا انچارج مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں صدر شعبہ اقلیت کل ہند کانگریس کمیٹی ندیم جاوید نے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔

قبل ازیں سعید کو حلقہ لوک سبھا بیدر کے لئے شعبہ اقلیتی کا انچارج مقرر کیا گیا تھا‘ تاہم پارٹی کے لئے ان کی دیرینہ خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو ساری ریاست کرناٹک کے لئے انچارج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس تعلق سے احکام بھی جاری کردےئے گئے اور توقع ظاہر کی گئی کہ سعید اپنے تجربہ کے ذریعہ پارٹی کو تقویت پہنچائیں گے اور پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے اس تقرری پر کانگریس ہائی کمان اور صدر کانگریس راہل گاندھی کے علاوہ دیگر رہنماوں مکل واسنک‘ موتی لال ووہرا‘ واسو، ندیم جاوید اور دوسروں کا شکریہ ادا کیا ہے او اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے جان توڑ کوشش کریں گے اور اقلیتوں کو پارٹی کے قریب لانے کی جدوجہد کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔