روسی ویکسین ’اسپوتنک پنجم‘ کی ہندوستان میں انٹری، ’ڈرگ کنٹرولر‘ نے دی ایمرجنسی استعمال کے لئے منظوری

ڈی جی سی آئی نے روسی کورونا ویکسین کو ہندوستان میں ایمرجنسی استعمال کے لئے منظوری فراہم کر دی ہے، شروعات میں اسے روس سے درآمد کیا جائے گا، جبکہ آنے والے وقت میں اسے ملک میں ہی تیار کیا جائے گا

کورونا ویکسین اسپوتنک 5 / sputnikvaccine.com
کورونا ویکسین اسپوتنک 5 / sputnikvaccine.com
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کورونا کے بحران سے دو چار ہندوستان میں اب ایک اور کورونا ویکسین کے استعمال کو ہری جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی سی آئی) نے روس کی ’اسپوتنک پنجم‘ (Sputnik-V) کے ہنگامہ طور پر استعمال کو منظوری فراہم کر دی ہے۔

’کووی شیلڈ‘ اور ’کوویکسین‘ کے بعد اسپوتنک پنجم تیسری ویکسین ہے جسے ہندوستان میں استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جلد ہی اسے لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔ شرعات میں اسے روس سے درآمد کیا جائے گا لیکن آنے والے وقت میں اس ویکسین کو ملک میں ہی تیار کیا جائے گا۔


کووڈ-19 پر سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے پیر کے روز اسپوتنک کے محدود ایمرجنسی استعمال کی سفارش کی تھی۔ ڈی جی سی آئی نے بھارت بائیوٹیک کے کوویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے تیار کردہ آکسفورڈ ایسٹرازینکا کی تیار کردہ کووی شیلڈ کے ٹیکہ کو ہنگامی طور پر استعمال کے لئے جنوری میں ہی منظوری فراہم کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسپوتنک پنجم ویکسین کی 10 کروڑ خوراک اگلے 6-7 مہینے کے دوران درآمد کرنے کے امکانات ہیں۔ اس سے قبل روس نے پیر کے روز امیدا ظاہر کی تھی اس کے انسداد کووڈ ٹیکہ اسپوتنک پنجم کو ہندوستان میں منظوری ملنے کی خانہ پری جلد مکمل ہو جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Apr 2021, 12:11 PM