روسی حملے میں خارکیف میں نیچورل گیس پائپ لائن تباہ
یوکرین کی خصوصی مواصلات اور انفارمیشن سیکورٹی سروس نے کہا کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے خارکیف شہر میں ایک نیچورل گیس پائپ لائن کو اڑا دیا ہے۔
کیف: یوکرین کے حکام نے اتوار کو کہا کہ روسی فوجیوں نے خارکیف میں نیچورل گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ یوکرین کی خصوصی مواصلات اور انفارمیشن سیکورٹی سروس نے کہا کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے خارکیف شہر میں ایک نیچورل گیس پائپ لائن کو اڑا دیا ہے۔ یوکرین کے حکام نے اس سلسلہ میں دھماکہ کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یوپی میں ہندوتوا کا نشہ ہرن... ظفر آغا
حالانکہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ سے شہر کی گیس سپلائی متاثر ہوگی یا پھر ملک کے باہر کی، کیونکہ موجودہ جنگ کے باوجود یوکرین نیچورل گیس کو یوروپ میں بھیج رہا ہے۔ اس درمیان راجدھانی کیف کے نزدیک ایک شہر میزائلوں کی زد میں آگیا جس سے ایک تیل ٹرمنل میں آگ لگ گئی۔ شہر کے میئر نے آن لائن پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں کہا کہ راجدھانی کیف کے جنوب۔مغرب میں واسلکیف شہر روسی میزائل کی زد میں آگیا۔ اس دوران ایک دھماکہ میں تیل ٹرمنل میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : روس کے ویٹو کے بعد سلامتی کونسل کا ’نادر‘ نوعیت کا اجلاس آج
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔