روپیہ 40 پیسے گر کر 82 روپے فی ڈالر سے زیادہ ہوگیا

40 پیسے کی کمی کے ساتھ گزشتہ روز کے 81.80 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 82.20 روپے پر آگیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علاتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علاتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہندوستانی معیشت خراب دور سے گزر رہی ہے ۔ ایک جانب ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے کے بعد  اڈانی گروپ کے حصص گر رہے ہیں اور اس میں رکنے کا رجحان نظر نہیں آ رہا ہے دوسری جانب بری خبر یہ ہے کہ ڈالر کے مقابلہ روپیہ کمزور ہوا ہے ۔

بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی مضبوطی اور درآمد کنندگان اور بینکروں کے خرید کے دباؤ کی وجہ سے آج انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 40 پیسے کم ہوکر 82.20 پر آگیا۔وہیں اس کے گزشتہ کاروباری دن روپیہ مضبوط ہوکر 81.80 روپے فی ڈالررہا تھا۔


ابتدائی تجارت میں چار پیسے کی کمی سے روپیہ 81.84 فی ڈالر پر کھلا، سیشن کے دوران خریداری کی وجہ سے 82.24 فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا، جب کہ فروخت کی حمایت سے یہ 81.74 فی ڈالر کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔ یہ بالآخر 40 پیسے کی کمی کے ساتھ گزشتہ روز کے 81.80 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 82.20 روپے پر آگیا۔

روپیہ کا کمزور ہونے کا سیدھا اثر قومی معیشت پر پڑتا ہے اور اگر جلد اس سمت میں قدم نہیں اٹھائے گئے تو کاروباری گھرانوں کو  نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔