روپے میں مزید 45 پیسے کی گراوٹ، ڈالر کے مقابلہ 72.66 پر پہنچا
ڈالر کے مقابلہ روپے میں جمعہ کے روز جو کچھ بحالی نظر آئی تھی وہ آج اس وقت ختم ہو گئی جب روپے کی قیمت میں مزید 58 پیسے کی گراوٹ درج کی گئی، گراوٹ کا سلسلہ آگے بھی جاری رہنے کی امید ہے۔
گزشتہ کئی روز سے مسلسل ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت میں گراوٹ جاری ہے جبکہ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے خلاف آج حزب اختلاف کا بھارت بند جاری ہے۔ اس بیچ خبر آئی کہ روپے کی قیمت آج مزید گر گئی ہے اور اب ایک ڈالر کے مقابلے 72.66 کی قیمت کے ساتھ روپیہ سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آج کی خبروں کے مطابق روپے کی قیمت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ واضح رہے جمعہ کے روز روپے میں کچھ اچھا رجحان نظر آیا تھا۔ روپیہ 26 پیسے مضبوط ہوا تھا جس کے بعد ایک ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت71.73 پیسے ہو گئی تھی۔
سنگین اقتصادی بحران کے باوجود حکومت میں کوئی بے چینی نظر نہیں آ رہی اور اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے کوئی قدم بھی نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔ واضح رہے مودی کی قیادت میں بی جے پی نے سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل روپے کی گرتی قیمت کو بہت بڑا انتخابی مدا بنایا تھا۔
واضح رہے گزشتہ چھہ ماہ میں یہ گراوٹ 9.5 فیصدی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ گزشتہ ایک سال میں اس گراوٹ کی شرح 12 فیصد رہی ہے۔ روپے کی گرتی قیمت کی وجہ سے ملک کا ایکسپورٹ اور امپورٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس گراوٹ کی ایک اور وجہ امریکہ اور چین کے مابین جاری تجارتی جنگ بھی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Sep 2018, 1:10 PM