لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف احتجاج، مہاراشٹر بند، وزیر مملکت کے استعفے کا مطالبہ

حکمراں جماعت شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا ہے کہ شیو سینا پوری طاقت کے ساتھ آج کے مہاراشٹر بند میں شامل رہے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے حکمراں اتحاد کی تما م پارٹیوں کی جانب سے آج لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ پر مہاراشٹر بند کرنے کی کال دی ہے ۔ کانگریس ، این سی پی اور شیو سینا اس بند میں شامل ہیں ۔واضح رہے لکھیم پور کھیری میں تین اکتوبر کو ہوئے تشدد میں چار کسانوں کی موت ہو گئی تھی۔حکمراں اتحاد مہا وکاس اگاڑی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بند میں شامل ہوں ۔شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا ہے کہ شیو سینا پوری طاقت کے ساتھ اس بند میں حصہ لے گی۔

مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکنان گورنر ہاؤس کے باہر ’مون ورت‘ رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سبھی لوگوں سے بند میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کو برخاست کیا جائے تاکہ جانچ شفاف ہو سکے۔


۱س بند کے تعلق سے مہاراشٹر مسلم کونسل نے ساتھی تنظیموں ، اپنے ممبران اور ریاست کی دیگر تمام تنظیموں اور تاجروں سے بند میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

کونسل کے اہم اراکین پروفیسر جاوید پاشا، سلیم الوار ے اور اشفاق عمر نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے اس بات کو دہرایا ہے کے ملک بھر میں ہو رہی انارکی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا نہایت ہی ضروری ہے ورنہ مذہبی جنونیت کے سبب حیوانیت کی ساری حدیں پار ہو جائینگی اور ملک سے انصاف ختم ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔