لاش کو کارپوریشن کی ’ٹریکٹر ٹرالی‘ سے لانے پر ہنگامہ
مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کی گوہاد تھانہ پولیس کے ذریعہ ندی میں ملے ایک شخص کی لاش کو میونسیپل کارپوریشن کی ٹریکٹر ٹرالی سے لائے جانے سے ناراض لواحقین نے اسپتال کے احاطے میں جم کر ہنگامہ کیا
بھنڈ: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کی گوہاد تھانہ پولیس کے ذریعہ ندی میں ملے ایک شخص کی لاش کو میونسیپل کارپوریشن کی ٹریکٹر ٹرالی سے لائے جانے سے ناراض لواحقین نے اسپتال کے احاطے میں جم کر ہنگامہ کیا۔
ذرائع کے مطابق کل بیسلی ندی کے باندھ میں ملے ایک شخص کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کےلئے کچرے کی ٹرالی میں رکھ کر لایا گیا۔متوفی 14اکتوبر کو جھاولپورا گاؤں میں جوا کھیل رہا تھا ،جیسے ہی پولیس جوا کھیلتے لوگوں کو پکڑنے پہنچی وہ ڈر کر ندی میں کود گیاتھا۔اس کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی ،لیکن انہوں نے اطلاع پر توجہ نہیں دی۔وہیں گوہاد پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی موت پر معاملہ درج کیاگیا ہے۔جانچ میں جو حقائق سامنے آئیں گے،اس کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
سب ڈیویژنل پولیس افسر گوہاد پرمال سنگھ مہرا نے آج بتایا کہ ایک شخص کی لاش ندی سےبرآمد کی گئی۔اس کی شناخت بھورا جاٹو (20) کے طورپر ہوئی ہے۔لاش کا پوسٹ مارٹم کرایاگیا۔معاملہ قائم کرکے جانچ کی جارہی ہے۔ندی میں جس مقام پر لاش ملی،وہاں تک صرف ٹریکٹر ٹرالی ہی جاسکتی تھی۔اس لئے لاش کو ٹریکٹر ٹرالی میں لایا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Oct 2019, 9:39 PM