چھتیس گڑھ: انتخابات کے دوران چھ کروڑ روپے کی نقدی برآمد

الیکشن ٹیموں نے کل شام تک ریاست میں پانچ کروڑ 98 لاکھ 86 ہزار روپے سے زیادہ کی نقدی برآمد کی ہے۔ نقدی کو لے جانے والی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے دوران پولس اور الیکشن ٹیموں نے اب تک تقریباً چھ کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی ہے۔

ریاست کے چیف الیکشن افسر سبرت ساہو نے آج یہاں بتایا کہ پولس اور الیکشن ٹیموں نے کل شام تک ریاست میں پانچ کروڑ 98 لاکھ 86 ہزار روپے سے زیادہ کی نقدی برآمد کی ہے۔ نقدی کو لے جانے والی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل کبیر دھام ضلع میں دوگاڑیوں سے دو کروڑ 66لاکھ روپے برآمد کئےگئے۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل پارٹیز، پولس اورمحکمہ آبکاری کی ٹیموں نے 80 لاکھ 22 ہزار روپے کی 51472 لیٹر شراب، ایک کروڑ 76 لاکھ روپے قیمت کے 22.16 کلوگرام ڈرگس اور منشیات اور تین کروڑ 86 لاکھ 70ہزار روپے کی قیمت کا لیپ ٹاپ، گاڑی، کوکر، ساڑی، ٹیفن باکس وغیرہ برآمد کیا ہے۔

ساہو نے بتایا کہ نقدی سمیت ابھی تک کل 10کروڑ 83لاکھ 53روپے کا سازوسامان برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولس اور الیکشن ٹیموں کی مہم مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے سی ویجل ایپ پر بھی مسلسل شکایت مل رہی ہیں۔ اس ایپ پر کل تک 682 شکایتیں موصول ہوئی تھیں، جس میں 661 شکایتوں کو حل کردیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔