’یوپی میں آر ایل ڈی-ایس پی اتحاد کی حکومت بنے گی‘ جینت چودھری نے ایگزٹ پول کے اندازوں کو کیا مسترد

جینت چودھری نے کہا کہ یوپی انتخابات کے نتائج ایگزٹ پول سے مختلف ہوں گے، انتخابات میں لوگوں کا جوش و خروش ہم نے دیکھا، اسی کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ اتحاد کی حکومت بنے گی۔

جینت چودھری / ٹوئٹر
جینت چودھری / ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تمام سات مراحل کی ووٹنگ ختم ہو چکی ہے اور اب 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، لیکن پیر کے روز آخری مرحلہ کے بعد ایگزٹ پول میں ریاست میں بی جے پی کی حکومت واضح اکثریت کے ساتھ بننے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری نے ایگزٹ پول کے اندازوں کو مسترد کر دیا ہے۔

جینت چودھری نے منگل کے روز کہا کہ یوپی انتخابات کے نتائج ایگزٹ پولس سے مختلف ہوں گے اور ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں جو جوش و خروش ہم نے دیکھا ہے، اسی سے لگتا ہے کہ نتائج ان سروے سے علیحدہ ہوں گے اور اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ اتحاد کی حکومت بنے گی۔


آر ایل ڈی کے سربراہ نے کہا کہ جب تک ای وی ایم نہیں کھل جاتی، کسی کو بھی نتائج کا پتا نہیں ہے۔ پولنگ بوتھوں پر کسی ایگزٹ پول کرنے والے شخص کو دیکھا نہیں گیا۔ معلوم نہیں انہیں کہاں سے ڈیٹا ملتا ہے۔ ایگزٹ پول ایک عمل ہے۔ یہ ایک نظریہ ہے اور میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ یہ ذہنی دباؤ بنانے کا ایک طریقہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔