ذات پر مبنی مردم شماری ہونے سے قبل آر جے ڈی پیچھے ہٹنے والی نہیں: لالو
آر جے ڈی صدر نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے ان کی لڑائی جاری رہے گی۔ شروع سے ہی اس لڑائی کو وہ لڑتے رہے ہیں اور جب تک یہ ہو نہیں جاتا تب تک آر جے ڈی لڑائی سے ہٹنے والی نہیں ہے۔
پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی) صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے سلسلے میں ان کی پارٹی شروع سے لڑائی لڑتی رہی ہے اور جب تک یہ ہو نہیں جاتی آرجے ڈی اس سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔ لالو پرساد یادو نے آرجے ڈی کی دو روزہ ٹریننگ کیمپ کے یہاں آخری دن منگل کو دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری ہونے سے پسماندہ سماج کے لوگوں کی ترقی ہوگی۔
ذات پر مبنی مردم شماری نہیں ہونے سے بجٹ کا الاٹمنٹ نہیں ہو پاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے پسماندہ طبقہ کے لوگ مزید پسماندہ ہوتے جا رہے ہیں۔ آر جے ڈی صدر نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے ان کی لڑائی جاری رہے گی۔ شروع سے ہی اس لڑائی کو وہ لڑتے رہے ہیں اور جب تک یہ ہو نہیں جاتا تب تک آر جے ڈی لڑائی سے ہٹنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں جو حلف نامہ داخل کیا گیا ہے، وہ صحیح نہیں ہے۔
لالو پرساد یادو نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے سے متعلق وزیراعلیٰ نتیش کمار اور اان کی پارٹی جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کہتے تھے کہ جو بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیں گے، وہ انہیں سے ہاتھ ملائیں گے۔ نتیش کمار اپنی اس کہی ہوئی بات کو اب بھول گئے ہیں۔ ان کی پارٹی جے ڈی یو نے ہی سرینڈر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے ساتھ نتیش کمار ہیں تو ایسے میں نتیش کمار کو بہار کو خصوصی ریاست کے درجہ کا مطالبہ کرنا چاہئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔