بھاگلپور میں خطرے کے نشان سے اوپر گنگا
بہار کے بھاگلپور ضلع میں گنگا ندی میں جاری طغیانی سے سب سے زیادہ سیلاب متاثرہ پندرہ بلاکوںمیں حالات جوں کی توں بنی ہوئی ہے
بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور ضلع میں گنگا ندی میں جاری طغیانی سے سب سے زیادہ سیلاب متاثرہ پندرہ بلاکوںمیں حالات جوں کی توں بنی ہوئی ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ پرنب کمار نے آج یہاں نامہ نگاروںسے بات چیت میں کہاکہ ضلع میں گنگا ندی کی آبی سطح ابھی بھی خطرے کے نشان سے 34 سینٹی میٹر اوپر ہے ۔ لیکن بھاگلپور کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات کے ذریعہ دی گئی تنبیہ میں یہ ضلع شامل نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ سیلاب کی وجہ سے ضلع میں اب تک چودہ لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں۔
کمار نے بتایاکہ سیلاب زدہ علاقوںمیں متاثرین کی امداد کیلئے اکیس راحتی کیمپ اوراتنے ہی میڈیکل کیمپ چل رہے ہیں۔ ضلع کے 63 مقامات پر کمیونیٹی کچن چل رہے ہیں تاکہ ضرورت مندوں کو خوراک مہیاکرایاجاسکے ۔ اب تک ساڑھے چودہ ہزار پالی تھین سیٹ تقسیم کی گئی ہیں۔ تحفظ کے نقطہ ¿ نظر سے 164 کشتیوں کاانتظام حکومتی سطح پر کیا گیا ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ ریل پٹریوں کے کنارے پناہ گزیں سیلاب متاثرین اپنے مویشیوں کو چھوڑکر جانا نہیں چاہتے ہیں اسلئے ان کی حفاظت کیلئے پولیس فورس کو تعینات کیا گیاہے ۔ ایک دو پشتوں میں کٹاﺅ کو دیکھتے ہوئے مرمتی کاکام جنگی سطح پر جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔