ادے پور: عیدالاضحیٰ کے پیش نظر انتظام و انصرام کا جائزہ، کرفیو میں نرمی کا اعلان

اے ڈی ایم سٹی نے ایک حکم نامہ جاری کر ادے پور میں 9 جولائی سے کرفیو میں نرمی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اب صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی، بقیہ اوقات میں پہلے کے مطابق کرفیو نافذ رہے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتوار کو عیدالاضحیٰ کا تہوار پورے ملک میں منایا جائے گا۔ اس کے پیش نظر تشدد متاثرہ ادے پور (راجستھان) میں پولیس اور انتظامیہ پوری طرح الرٹ دکھائی دے رہی ہے۔ ضلع کلکٹر تاراچند مینا کی قیادت میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے ادے پور کے مسلم اکثریتی علاقوں کا جمعہ کے روز دورہ کیا۔ کلکٹر نے سبھی گلی محلوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ آمد و رفت کے بہتر انتظامات کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

دوسری طرف اے ڈی ایم سٹی پربھا گوتم نے ایک حکم نامہ جاری کر ادے پور میں 9 جولائی سے کرفیو میں نرمی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اب صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی، بقیہ اوقات میں پہلے کے مطابق کرفیو نافذ رہے گا۔ علاوہ ازیں ضلع کونسل کے چیف ایگزیکٹیو افسر مینک منیش نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس محکمہ لگاتار اپنے سوشل میڈیا نیٹورک کے ذریعہ سے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ پر نگرانی رکھ رہا ہے اور شکایت پائے جانے پر ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر سوشل میڈیا پر کوئی فرضی یا قابل اعتراض پوسٹ نظر آتا ہے تو اسے فاروارڈ نہ کریں اور فوراً کنٹرول روم کو مطلع کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔