ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کو پھر سے ملے گا کام کرنے کا موقع، جانیں کیا کیا مراعات ہوں گی حاصل

منتخب ملازمین کو ایک مختص تنخواہ دی جائے گی جو ان کی آخری تنخواہ سے پنشن کی رقم کو گھٹا کر طئے کی جائے گی، دوبارہ بحال ہونے کی پوری مدت میں انہیں کوئی انکریمنٹ، ڈی اے، ایچ آر اے نہیں دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ریلوے محکمہ نے دیوالی سے عین قبل اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو ایک بڑی خوشخبری دی ہے۔ ریلوے نے ایک سرکلر جاری کر بتایا ہے کہ محکمہ میں ملازمین کی کافی کمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کو دوبارہ کانٹریکٹ یعنی معاہدہ کی بنیاد پر ملازمت پر رکھا جائے گا۔ ہر ایک زون کے جنرل منیجر کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ ریٹائرڈ عملوں کو دوبارہ کام پر رکھ سکیں گے۔

دراصل ریلوے محکمہ کو سپروائزر اور اسٹاف کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کمی کی وجہ سے پیدا مشکلات کو دور کرنے کے مقصد سے ریلوے محکمہ نے ریٹائرڈ باصلاحیت ملازمین کو معاہدہ کی بنیاد پر دوبارہ کام پر رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس ملازمت کی میعاد 2 سال یا ملازم کی عمر 65 سال مکمل ہونے (دونوں میں سے جو پہلے ہو) تک ہوگی۔


ملی جانکاری کے مطابق انہیں سروس کے دوران 1.5 دنوں کی پیڈ لیو دی جا سکتی ہے۔ حالانکہ ایک کیلنڈر سال سے زیادہ کی چھٹی جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر تقرری میں توسیع کی جاتی ہے تو اس صورت میں بھی جمع کی گئی چھٹیوں کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ علاوہ ازیں معاہدہ ختم ہونے کے وقت بچی ہوئی پیڈ لیو کے بدلے میں کوئی ادائیگی بھی نہیں کی جائے گی۔

ریلوے بورڈ کے مطابق نان گزیٹیڈ ریلوے اسٹاف جو اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت پے لیول 1 سے پے لیول 7 تک کام کر رہے تھے، انہیں اسی لیول پر پھر سے تقرر کیا جائے گا۔ اس تقرری کا حق صرف جنرل منیجر کو حاصل ہوگا۔ دوبارہ کام پر رکھے جانے والے ملازمین کی ان کے عہدہ کے حساب سے میڈیکل فٹنس کی جانچ کرائی جائے گی۔ ساتھ ہی ریٹائرمنٹ سے 5 سال قبل کی ان کی کارکردگی کو بھی دیکھا جائے گا۔ اس دوران سھبی ملازمین کو ایک مختص تنخواہ دی جائے گی جو ان کی آخری تنخواہ سے پنشن کی رقم کو گھٹا کر طئے کی جائے گی۔ دوبارہ بحال ہونے کی پوری مدت میں انہیں کوئی انکریمنٹ، ڈی اے، ایچ آر اے نہیں دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔