دہلی میں غیر منظور شدہ کالونیوں میں رہنے والوں کو اب بجلی کنکشن کے لیے این او سی لینے سے چھوٹ

دہلی کی عآپ حکومت نے ڈی ڈی اے کی شرط ختم کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ 1731 غیر منظور شدہ کالونی میں رہنے والے لوگوں کو اب این او سی کے بغیر بھی بجلی کنکشن ملے گا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی حکومت کی وزیر آتشی /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

دہلی حکومت کی وزیر آتشی / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی میں غیر منظور شدہ کالونی میں رہنے والے لوگوں کے لیے راحت کی خبر ہے۔ اب انہیں بجلی کنکشن کے لیے این او سی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ غیر منظور شدہ کالونی میں رہنے والے لوگوں کو اب بغیر این او سی کے بھی بجلی کنکشن دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ ڈی ڈی اے نے غیر منظور شدہ کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کو بجلی کنکشن دینے کے لیے ایک شرط لگا دی تھی کہ وہ این او سی لے کر آئیں کہ ان کا مکان/کالونی لینڈ پولنگ زمین پر نہیں ہے۔ آتشی نے بتایا کہ دہلی کی عآپ حکومت نے اس سلسلے میں فیصلہ کیا ہے کہ ان 1731 غیر منظور شدہ کالونی میں رہنے والے لوگوں کو اب این او سی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام بجلی کنکشن کے لیے 15 دنوں کا وقت لگتا ہے وہی وقت ڈسکام لے گی۔


قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی اے نے حال ہی میں ڈسکامس کو اجازت دی ہے کہ وہ نامزد زونوں کے لیے اضافی منظوری کے بغیر بجلی کے نئے کنکشن نافذ کریں، بشمول شہری گاؤں اور ایم سی ڈی کی باقاعدہ کالونیاں، ان کمیونٹیز کے لیے عمل کو ہموار کرتے ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔