ملک کے مشہور و معروف وکیل رام جیٹھ ملانی کا انتقال
رام جیٹھ ملانی نے 17 سال کی عمر میں ہی وکالت شروع کر دی تھی، کہا جاتا ہے کہ اس وقت پریکٹس کے لئے 21 سال کی عمر لازمی تھی لیکن انہیں 18 سال کے عمر میں بطور ودکیل پریکٹس کی اجازت دے دی گئی تھی۔
ملک کے مشہور و معروف وکیل اور سابق مرکزی وزیر رام جیٹھ ملانی کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 95 سال کے تھے اور طویل مدت سے بیمار چل رہے تھے۔ دو ہفتہ سے ان کی طبیعت نہایت خراب تھی۔ جیٹھ ملانی فی الحال آر جے ڈی سے راجیہ سبھا کے رکن تھے۔
رام جیٹھ ملانی نے 17 سال کی عمر میں ہی وکالت شروع کر دی تھی، کہا جاتا ہے کہ اس وقت پریکٹس کے لئے 21 سال کی عمر لازمی تھی لیکن انہیں 18 سال کے عمر میں بطور ودکیل پریکٹس کی اجازت دے دی گئی تھی، اس کے لئے اصولوں میں ترمیم کی گئی تھی۔
رام جیٹھ ملانی نے بطور وکیل کئی اہم اور زیر بحث کیس لڑے تھے اور ان میں جیت حاصل کی تھی، اس کے بعد ملک میں انہوں نے کافی نام کمایا۔ انہوں نے جو اہم مقدمات لڑے ان میں ناناوٹی بنام مہاراشٹر حکومت، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور بےانت سنگھ، ہرشد مہتا، حاجی مستان، حوالہ کیس، مدراس ہائی کورٹ، افضل گرو، جیسکا لال مرڈر کیس، ٹو جی اپیکٹرم کیس اور آسارام کا کیس شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔