ریلائنس کا کمال، چین سے تین گنا سستی اور معیاری پی پی ای کِٹ تیار

پی پی ای ہی نہیں ’کورونا ٹیسٹنگ کٹ‘ کے شعبہ میں بھی ریلائنس انڈسٹریز نے دیسی ٹکنالوجی تیار کرلی ہے۔ سی ایس آئی آرکے ساتھ مل کر اس نے پوری طرح دیسی آر ٹی-ایل اے ایم پی مبنی کووڈ-19 ٹیسٹ کٹ بنائی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا وائرس کے دور میں مختلف محاذ پر تعاون دینے والے مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز نے اب چین سے تین گنا سستی اور معیاری پرسنل پروٹیکٹیو ایکیوپمنٹ(پی پی ای)کٹ بنانا شروع کردی ہے۔ یہ کٹ بین الاقوامی معیاروں کے مطابق اور بہتر معیار کی ہیں۔کمپنی کے سلواسا پلانٹ میں روزانہ ایک لاکھ پی پی ای کٹ بنائی جارہی ہیں۔جہاں چین سے درآمدات کی جارہی پی پی ای کٹ کی قیمت 2000 روپے فی کٹ سے زیادہ پڑتی ہے وہیں ریلائنس کی اکائی آلوک انڈسٹریز ،پی پی ای کٹ صرف 650 روپے میں تیار کررہی ہے۔پی پی ای کٹ ڈاکٹروں ،نرسوں اورصحت اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور صفائی اہلکاروں جیسے اول صف کے کورونا سپاہیوں کو وائرس کے انفیکشن سے بچاتی ہے۔

روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ پی پی ای کٹ بنانے کےلئے ریلائنس نے اپنے مختلف پروڈکشن سینٹروں کو اس کام میں لگایا ہے۔جام نگر میں واقع ملک کی سب سے بڑی ریفائنری نے ایسے پیٹرو کیمیکل کا بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کردیا،جس سے پی پی ای کٹ کا کپڑا بنتا ہے۔اسی کپڑے کا استعمال کر کے آلوک انڈسٹریز میں پی پی ای کٹ بنائے جارہے ہیں۔آلوک انڈسٹریز کو حال ہی میں ریلائنس نے ٹیک اوور کیاتھا۔آلوک انڈسٹریز کی ساری سہولیات پی پی ای کٹ بنانے میں لگا دی گئی ہیں جہاں دس ہزار سے زیادہ لوگ کٹ بنانے کے کام میں لگے ہیں۔


پی پی ای ہی نہیں’کورونا ٹیسٹنگ کٹ‘کے علاقے میں بھی ریلائنس انڈسٹریز نے دیسی ٹکنالوجی تیار کرلی ہے۔کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)کے ساتھ مل کر ریلائنس نے پوری طرح دیسی آر ٹی -ایل اے ایم پی مبنی کوویڈ 19 ٹیسٹ کٹ بنائی ہے۔یہ ٹیسٹنگ کٹ چینی کٹ سے کئی گنا سستی ہے اور 45 سے 60 منٹ کے اندر ٹیسٹنگ کے صحیح نتیجے مل جاتے ہیں۔ آر ٹی - ایل اے ایم پی ٹیسٹنگ کٹ میں ایک ٹیوب کا استعمال کیاجاتا ہے۔اس لئے اسے آسانی سے عوامی مقامات جیسے ہوائی اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈ پر استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔اس ٹیسٹ کٹ میں بنیادی لیب اور عام صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اس کا استعمال ٹیسٹنگ موبائل وین،کیوسک جیسی جگہوں پر بھی کیا جاسکتا ہے۔

ریلائنس نے اس سے پہلے نمونہ لینے میں استعمال ہونے والے ٹیسٹنگ سواب کو بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیاتھا۔پہلے یہ ٹیسٹنگ سواب چین سے درآمدات ہوتا تھا۔جس کی قیمت ہندوستان میں 17 روپے فی سواب بیٹھتی تھی۔ریلائنس اور جانسن اینڈ جانسن کے تعاون سے تیار کئےگئے نئے دیسی سواب کی قیمت چینی سواب سے دس گنا کم یعنی ایک روپے 70 پیسہ ہی پڑ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔