کورونا مریضوں کی مدد کے لیے آگے آیا ’ریلائنس‘، 24 ٹینکرس آکسیجن کیا ائیر لفٹ

ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی کا کہنا ہے کہ ’’جب ہندوستان کووڈ-19 کی دوسری لہر کے خلاف لڑ رہا ہے تب میرے لیے اور ریلائنس میں ہم سبھی کے لیے زندگی کو بچانے سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہے۔‘‘

ریلائنس، تصویر یو این آئی
ریلائنس، تصویر یو این آئی
user

تنویر

مشہور و معروف بزنس مین مکیش امبانی کی کمپنی ’ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ‘ اپنی جام نگر تیل ریفائنری میں روزانہ 1000 ایم ٹی سے زیادہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کا پروڈکشن کر رہا ہے۔ یہ آکسیجن کووڈ-19 سے بری طرح متاثر ریاستوں کو مفت میں دی جا رہی ہے۔ خبروں کے مطابق 24 ٹینکرس آکسیجن ائیر لفٹ کر ریلائنس نے ضرورت مند ریاستوں کو بھیجا ہے۔ ریلائنس کے اس قدم کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ریلائنس آج ہندوستان کی تقریباً 11 فیصد میڈیکل گریڈ آکسیجن کا پروڈکشن تنہا کر رہا ہے اور ہر 10 میں سے ایک مریض کو آکسیجن دی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مکیش امبانی، ریلائنس کے مشن آکسیجن کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں ریلائنس ڈبل پالیسی پر کام کر رہا ہے۔ پہلی پالیسی یہ کہ ریلائنس کی جام نگر واقع ریفائنری کے بہت سے پروسیس میں تبدیلی کر زیادہ سے زیادہ حیات بخش آکسیجن مینوفیکچر کرنا، اور دوسری لوڈنگ اینڈ ٹرانسپورٹیشن صلاحیتوں کو بڑھانا تاکہ اسے ضرورت مند ریاستوں تک بہ حفاظت پہنچایا جا سکے۔


ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں خام تیل سے ڈیزل، پٹرول اور جیٹ ایندھن جیسی مصنوعات بنائی جاتی ہیں۔ یہاں میڈیکل-گریڈ آکسیجن کا پروڈکشن نہیں کیا جاتا تھا۔ لیکن کورونا وائرس کے معاملوں میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور آکسیجن کی طلب بڑھی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے ریلائنس نے اپنے پروسیس میں تبدیلی کر میڈیکل-گریڈ آکسیجن کا پروڈکشن شروع کر دیا ہے۔

ریلائنس کی پیش قدمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ’’جب ہندوستان کووڈ-19 کی دوسری لہر کے خلاف لڑ رہا ہے تب میرے لیے اور ریلائنس میں ہم سبھی کے لیے زندگی کو بچانے سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہے۔ ہندوستان میں میڈیکل گریڈ آکسیجن کے پروڈیکشن اور ٹرانسپورٹیشن صلاحیتوں کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے۔ مجھے جام نگر کے اپنے انجینئروں پر فخر ہے جنھوں نے حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ اس نئے چیلنج کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ میں واقعی معنوں میں ریلائنس فیملی کے نوجوانوں کے ذریعہ دکھائے گئے عزم کا قائل ہوں۔ وہ اس وقت ڈٹ کر کھڑے رہے جب ہندوستان کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔