ریلائنس نے رقم کی تاریخ، 20 لاکھ کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی ہندوستان کمپنی بنی

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ریلائنس کے اسٹاک کی مارکیٹ کیپ تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے بڑھی ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے اسٹاکس نے 19 لاکھ کروڑ روپے کی اونچائی 29 جنوری کو ہی چھو لیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ریلائنس انڈسٹریز / آئی اے این ایس</p></div>

ریلائنس انڈسٹریز / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کی مشہور کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ریلائنس 20 لاکھ کروڑ روپے کا مارکیٹ کیپ عبور کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے کمپنی کے شیئرس میں زبردست اُچھال دیکھنے کو مل رہی تھی، اور منگل کو یہ بی ایس ای پر اپنے 52 ہفتوں کی اعلیٰ سطح 2957.80 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اس میں 1.89 فیصد کا اُچھال آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہی کمپنی کے اسٹاک کی مارکیٹ کیپ میں تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے اسٹاکس نے 19 لاکھ کروڑ روپے کی اونچائی 29 جنوری کو ہی چھو لیا تھا۔ 2024 میں ریلائنس کو لے کر سرمایہ کاروں میں زبردست جوش دیکھا جا رہا ہے۔ ان چند دنوں میں ہی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر تقریباً 14 فیصد تک اوپر چلے گئے ہیں۔


غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرس میں گزشتہ ایک سال سے ہی تیزی کا رخ دیکھا جا رہا ہے۔ کمپنی کی لگاتار بہترین کارکردگی کے سب گزشتہ 12 ماہ میں شیئرس تقریباً 40 فیصد تک اوپر گئے ہیں۔ اس میں آر آئی ایل کی سبسیڈری جیو فنانشیل سروسز کا تعاون بہت زیادہ ہے۔ جیو کا مارکیٹ کیپ اس دوران 1.70 لاکھ کروڑ روپے بڑھا ہے۔ یہ ’ڈی مرجر‘ سے پہلے کی شرح پر پہنچ چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔