کورونا کی وجہ سے امیتابھ اسپتال میں اور ریکھا کا بنگلہ سیل، سیکورٹی گارڈ پایا گیا کورونا پازیٹو
بالی وڈ سے اچھی خبریں موصول نہیں ہو رہی ہیں ایک جانب امیتابھ اور ان کے بیٹے کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں تو دوسری جانب کورونا کی وجہ سے ریکھا کا بنگلہ سیل ہو گیا ہے
معروف اداکارہ ریکھا کے گھر تک کورونا پہنچ گیا ہے اور اطلاع ہے کہ ان کا سیکورٹی گارڈ کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ سیکورٹی گارڈ کے پازیٹو پائے جانے کے بعد بی ایم سی نے ریکھا کے بنگلے کو سیل کر دیا ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بالی وڈ کی کئی معروف ہستیوں کے اسٹاف کے لوگ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں جن میں کرن جوہر، جاہنوی کپور اور عامر خان شامل ہیں۔
واضح رہے کل امیتابھ اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور وہ نانا وتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس بات کی اطلاع دونوں نے اپنے ٹویٹر ہیندل کے ذریعہ سب کو دی ہے۔
بی ایم سی نے ریکھا کے بنگلے کے باہر ایک سرکاری نوٹس بھی لگا دیا ہے جس میں اس جگہ کو ممنوعہ زون قرار دیا ہے۔ریکھا کا بنگلہ باندرا میں واقع ہے اور اس کا نام سی اسپرنگس ہے۔ خبروں کے مطابق ریکھا کے بنگلے پر ہمیشہ دو سیکورٹی گارڈ رہتے ہیں اور وہی رکھوالی بھی کرتے ہیں۔ان گارڈوں میں سے ایک کورونا پازیٹو پایا گیا تھا اور اس کا ممبئی کے بی کے سی اسپتال میں علاج چل رہا تھا ۔ واضح رہے بی ایم سی نے پورے علاقہ کو سیناٹائز کر دیا ہے۔
واضح رہے ابھی تک ریکھا اور ان کے آفیشل ترجمان کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔گزشتہ ہفتہ عامر خان کے ایک اسٹاف کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا جس کے بعد عامر خان سمیت باقی سب نے جانچ کرائی تھی اور سب کی رپورٹ نیگیٹو آئی تھی۔
کل سے فلمی دنیا کے لوگ ویسے ہی امیتابھ بچن کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبر سے پریشان تھے اور اب یہ خبر بھی آئی ہے۔ واضح رہے بالی وڈ میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی جوڑی بہت مشہوررہی ہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔