یوم جمہوریہ پر بنگال کی جھانکی کو رد کرنا بنگال کے عوام کی توہین: ٹی ایم سی

چوںکہ ترنمول کانگریس جارحانہ انداز میں ”شہریت ترمیمی ایکٹ“ کی مخالفت کر رہی ہے اس لیے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بنگال حکومت کی جھانکی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بنگال کے عوام کی توہین ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: ترنمول کانگریس نے آج بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوںکہ ترنمول کانگریس جارحانہ انداز میں ”شہریت ترمیمی ایکٹ“ کی مخالفت کر رہی ہے اس لیے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بنگال حکومت کی جھانکی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بنگال کے عوام کی توہین ہے۔

ترنمول کانگریس کی تنقید کا فوری جواب دیتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ بنگال حکومت نے اصول و قانون کی پاسداری نہیں کی ہے۔ یہ اسی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ وزارت دفاع نے مغربی بنگال حکومت کی جھانکی کی تجویز کو کل رد کردیا تھا۔


مغربی بنگال حکومت کے تجویز کو ماہرین کی کمیٹی کے ساتھ دو راؤنڈ کی میٹنگ کے بعد تجویز کو رد کردیا تھا۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”مغربی بنگال حکومت نے جھانکی کی تجویز کو ایکسپرٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں اٹھائے گئے اعتراضات کو دوسری میٹنگ میں بھی دور نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ 2019 کے یوم جمہوریہ کے لئے جو جھانکی کا جو منصوبہ پیش کیا گیا تھا اس میں بہت حد تک مماثلت تھی۔

وزارت دفاع کو یوم جمہوریہ کے لئے ”32 ریاستوں اور مرکز کے زیر اقتدار ریاستوں کی جانب سے تجویز ملی تھی اس کے علاوہ 24 مرکزی وزارت نے بھی یوم جمہوریہ کے لئے تجویز بھیجی ہے۔


مغربی بنگال پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت تاپس رائے نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا رویہ بدلہ لینے والا ہے۔ مرکز کا یہ رویہ اس لیے ہے کہ ترنمول کانگریس شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کر رہی ہے۔ رائے نے کہا کہ اس کے باوجود ہم مرکزی حکومت کے عوام مخالف رویے کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ مغربی بنگال حکومت کی جھانکی کے منصوبے کو رد کیا گیا۔ اس سے پہلے بھی مرکزی حکومت یہ کرچکی ہے۔ یہ بہت ہی نچلے سطح کی سیاست کا مظہر ہے۔ بی جے پی نے بنگال کے عوام کی توہین کی ہے۔ مستقبل میں بنگال کے عوام اس کا بھر پور جواب بی جے پی کو دیں گے۔


دوسری جانب بنگال بی جے پی کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ دلیپ گھوش نے کہا کہ بنگال حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ سب ہوا ہے۔ منصوبے کو صحیح سے پیش نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی اصول و قوانین کی پاسداری کی گئی ہے۔ ترنمول کانگریس کو ہر ایک معاملے میں سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔