مخالفین کو خائف کررہی ہے یوگی حکومت: رہائی منچ
اترپردیش پولیس نےآئین اور قانو ن کو طاق پر رکھ مہاتما گاندھی کے نظریات کو فروغ دینے کے لئے گورکھپور کے چوری۔چورا سے راج گھاٹ تک ’ستیہ گرہ ‘ پر نکلے انقلابیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اترپردیش حکومت کی جانب سے ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے لگائے جانے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے رہائی منچ نے سنیچر کوالزام لگایا کہ ریاستی حکومت اپنے مخالفین کو خائف کرنے کے لئے بدلے کے جذبے سے کام کررہی ہے۔
رہائی منچ کے جنر ل سکریٹری راجیو یادو نے الزام لگایا کہ اترپردیش حکومت کے اشارے پر ریاستی پولیس آئین اور قانو ن کو طاق پر رکھ مہاتما گاندھی کے نظریات کو فروغ دینے کے لئے گورکھپور کے چوری۔چورا سے راج گھاٹ تک ’ستیہ گرہ ‘ پر نکلے انقلابیوں کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت امن وامان اور سماج ہم آہنگی کو بڑھاوا دینے کی کوششوں کو دبانا چاہ رہی ہے۔
چوری۔چورا سے راج گھاٹ تک ستیہ گرہ کرنے والے 10 نوجوانوں اور این ایس اے کے تحت جیل میں قید ڈاکٹر کفیل کے بلا تأخیر رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئےانہوں نےالزام لگایا کہ ریاستی حکومت کے سربراہ کی جانب سے مبینہ ’ٹھوک دو‘ اور بدلہ لینے ‘کی زبان استعمال کرنے کی وجہ سے پولیس کو اس قسم کی کاروائی کرنے کی تقویت ملتی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سےضمانت کے فورا بعد این ایس اے لگائے جانے کی سخت لفظوں میں تبصرہ کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے راجیو یادو نے الزام لگایا کہ عدالت عظمی کے اس سخت تبصرے کو نظر انداز کر کے اترپردیش حکومت کے اشارے پر ایسی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔
کانپور دیہات میں دلت سماج کے افراد پراعلی سماج کے مبینہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دلت سماج کے افراد نے پولیس کی اجازت لے کر امبیڈکر کتھا کا انعقاد کیا تھا لیکن دبنگوں نے پوری دلت بستی کو گھیر کر ان کے خواتین،بچوں اور بوڑھوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا ۔رہائی منچ کے جنرل سکریٹری نے اس ضمن میں وزیر اعلی کے بیان نہ آنے پر بھی سوال کھڑے کئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔