دہلی میں کورونا کے معاملات 94000سے زیادہ، 2900سے زیادہ لوگو ں کی موت

دہلی میں 23جون کو ایک دن کے 3947سب سے زیادہ کورنا کے نئے معاملے آئے تھے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راحت کی بات یہ رہی کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی

تصویر سوشل میڈیا، گریب
تصویر سوشل میڈیا، گریب
user

یو این آئی

کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور راجدھانی میں کل 2520نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد جمعہ کو بڑھ کر 94000سے زیادہ ہوگئی ہے اور 59مزید لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 2923ہوگئی ہے۔

دہلی حکومت کی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی تعداد بڑھ کر 94695ہوگئی ہے اور 59مزید مریضوں کی جان جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2923ہوگئی ہے۔ اس دوران پابندی شدہ علاقوں کی تعداد 445ہی ہے۔ ان میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔


دہلی میں 23جون کو ایک دن کے 3947سب سے زیادہ کورنا کے نئے معاملے آئے تھے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راحت کی بات یہ رہی کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔ اس دوران 2617مریض ٹھیک ہوئے اور اب تک مجموعی طورپر 65624لوگ کورونا سے جنگ جیت چکے ہیں۔

ریاست میں آج فعال معاملات کی تعداد کل کے 26304سے کم ہوکر 26148ہوگئی۔ کورونا کی جانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے جانچ کا اعدادو شمار 596695ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دہلی میں 24000سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے۔ ان میں آر پی سی آر ٹیسٹ 10577اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ 13588تھے۔ دہلی میں دس لاکھ کی آباد ی پر جانچ کا اوسط بڑھ کر 31405ہوگیا۔


دہلی میں مجموعی طورپر 15243کورونا بیڈس ہیں جن میں سے 5635پر مریض ہیں جبکہ 9608خالی ہیں۔ ہوم آئسو لیشن میں 15878مریض ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔