لاوارث لاشوں کی برآمدگی: گنگا سمیت اہم ندیوں کے کنارے 24 گھنٹے پٹرولنگ

اتر پردیش میں اہم ندیوں میں آخری رسومات کے لئے لاشوں کو بہانے پر روک لگانے کے بعد پولیس محکمہ کو ندیوں کے کنارے خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

الہ آباد میں گنگا کے ساحل پر کورونا کے مشتبہ مریضوں کی قبروں کو زعفرانی رنگ کے کپرے سے ڈھک دیا گیا / یو این آئی
الہ آباد میں گنگا کے ساحل پر کورونا کے مشتبہ مریضوں کی قبروں کو زعفرانی رنگ کے کپرے سے ڈھک دیا گیا / یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنو: اتر پردیش میں اہم ندیوں میں آخری رسومات کے لئے لاشوں کو بہانے پر روک لگانے کے بعد پولیس محکمہ کو ندیوں کے کنارے خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خاص طورپر گنگا ندھی کے کنارے 24 گھنٹے پولیس، پی اے سی اور ایس ڈی آر ایف کے ذریعہ پٹرولنگ کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دی ہے جبکہ وارانسی میں ندی کے کنارے ملے سات، غازی پور میں پندرہ، چندولی اور بلیا میں 8-8 لاشوں کی حکومت کی طرف سے مکمل ریت رواج کے ساتھ آخری رسومات ادا کرائی گئیں۔


ضلع انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ گاووں اور گھاٹوں کے آس پاس کے علاقوں میں لاڈو اسپیکر کے ذریعہ خصوصی بیداری مہم چلائی جائے۔ آخری رسومات کے لے حکومت کی اسکیم کے بارے میں لوگوں کو معلومات دی جائے جس میں انتظامیہ کی طرف سے غریبوں کو لاشوں کی آخری رسومات کے لئے پانچ ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جارہی ہے۔

ساتھ ہی کووڈ۔19سے متاثرہ لاشوں کی آخری رسومات کووڈ پروٹوکول کے مطابق کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔ لاشیں بہانے کے واقعات نہ ہوں اس کے لئے پولیس کی طرف سے ندی کے کنارے اور ندی میں گشت کی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔