دہلی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 8800 سے متجاوز

اسی عرصے کے دوران دہلی میں 11 مزید مریضوں کی ہلاکت کے سبب مرنے والوں کی تعداد 11،027 ہوگئی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

قومی دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں 1400 کا اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی تعداد8800 سے زائدہوچکی ہے۔

دہلی میں ایکٹیو کیسزکی تعداد بدھ کے روز 1409 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ 8838 ہوگئی۔ دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ایکٹیو کیسزمیں یہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اسی عرصے میں 1،819 نئے کیسز کی رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 6،62،430 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ کورونا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 399 سے بڑھ مجموعی تعداد 642565 ہوگئی ہے ۔

اسی عرصے کے دوران 11 مزید مریضوں کی ہلاکت کے سبب مرنے والوں کی تعداد 11027 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح 1.66 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک بھر میں چوتھے مقام پر ہے۔


دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67070 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کی جانے والی جانچوں کی مجموعی تعداد 1.45 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہر 10 لاکھ آبادی کے لئے اوسطا ٹسٹ کی تعداد 767140 ہے۔ دریں اثنا ، دارالحکومت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 2009 تک ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔