گجرات: ولساڈ میں موسلادھار بارش، واپی میں 24 گھنٹے میں ریکارڈ 14 انچ بارش

گجرات کے جنوبی ضلع ولساڈ اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھاری سے انتہائی بھاری بارش ہوئی ہے جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گاندھی نگر: گجرات کے جنوبی ضلع ولساڈ اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھاری سے انتہائی بھاری بارش ہوئی ہے جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی۔

درہم برہم ہوگئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے وہاں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ضلع ولساڈ میں اوسطا 257 ملی میٹر یعنی دس انچ سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور اس کے واپي شہر اور تعلقہ میں 357 ملی میٹر یعنی 14 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو آج صبح چھ بجے تک کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کسی ایک تعلقہ کی سب سے زیادہ بارش ہے۔ اس دوران کل 33 میں سے 23 اضلاع کے 121 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔


محکمہ موسمیات نے جنوبی گجرات اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کے اوپر ہوا کے دباؤ کےاثرسے اگلے 24 گھنٹے میں بھی ولساڈ، نواساري، ڈانگ اضلاع اور سرحدی مرکز کے زیر ارنتظام دمن اور دادرہ نگر حویلی میں بھاری بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ولساڈ شہر میں 336 ملی میٹر، امرگام میں 285 ملی میٹر، پارڈي میں 253 ملی میٹر اور نواساري کے جلال پور میں 205 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مانسوني بارش کی فیصد بڑھ کر 15.13 ہو گئی ہے۔


بھاری بارش کی وجہ سے ضلع ولساڈ میں معمولات زندگی پر بھی منفی اثر پڑا ہے. اس کے سبب نیشنل ہائی وے 48 اور تلسی دریا پور پربنے کم از کم تین ہائی ویز پر پانی بھر گیا ہے. ولساڈ میں ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں پانی بھرا ہوا ہے. واپي شہر میں خلیج بل کے اوور فلو ہونے سے بھی کئی مقامات پر پانی بھر گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Jul 2019, 11:10 PM