اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کی رکارڈ وصولی
رواں سال اپریل میں اب تک 141384 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی محصولات کی ریکارڈ وصولی کی گئی ہے۔ مارچ میں لگاتار ساتویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔
نئی دہلی: لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیوں کی رفتار بڑھنے کے ساتھ جی ایس ٹی محصولات کی وصولی میں تیزی آئی ہے اور رواں سال اپریل میں اب تک 141384 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی محصولات کی ریکارڈ وصولی کی گئی ہے۔ مارچ میں لگاتار ساتویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔
یہ بھی پڑھیں : اوڈیشہ میں کورونا کے ریکار ڈ دس ہزار سے زیادہ معاملے
اکتوبر 2020 سے جی ایس ٹی محصولات کی وصولی مستقل طور پر 1 لاکھ کروڑ روپے سے اوپر ہے۔ اکتوبر 2020 میں جی ایس ٹی آمدنی 105155 کروڑ روپے، نومبر 2020 میں 104963 کروڑ، دسمبر 2020 میں 115174 کروڑ اور اس سال جنوری میں 119875 کروڑ روپے، فروری میں 113143 لاکھ کروڑ، مارچ میں 123902 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے آج جاری ہونے والے جی ایس ٹی کلیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 میں جمع ہونے والے محصولات میں 27837 کروڑ روپئے کے سی جی ایس ٹی، 35621 کروڑ روپئے کے ایس جی ایس ٹی، 68481 کروڑ روپے کی آئی جی ایس ٹی اور 9445 کروڑ روپئے کا سیس شامل ہے۔
آئی جی ایس ٹی کی آمدنی میں سے حکومت نے 29185 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی کو اور 22756 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو منتقل کر دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ 57.022 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی کو اور 58377 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو ٹرانسفر کردیئے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔