جموں و کشمیرمیں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، ایک دہشت گرد ہلاک
سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ جانکاری ملی تھی، اس کی بنیاد پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر تلاشی مہم چلائی۔
جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ریاسی کے تُلی علاقے کے ایک گھر میں کئی دہشت گرد چھپے ہونے کی خبر ملنے کے بعد موقع پر پہنچے سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیر لیا۔ خبر لکھے جانے تک ایک دہشت گرد کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے اور دوسرے کی تلاشی جاری ہے۔ اس تصادم میں ایک جوان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ جانکاری ملی تھی۔ اس کی بنیاد پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر تلاشی مہم چلائی۔ خود کو گھرتا ہوا دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے سبب دہشت گردوں اور سیکورٹی فورس میں تصادم شروع ہو گیا۔
جموں زون کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل مکیش سنگھ نے بتایا کہ مانا جا رہا ہے کہ دو دہشت گرد تلی علاقے میں گلی سوہاب گاؤں میں چھپے ہوئے ہیں۔ پولیس کو علاقے میں دو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں جانکاری ملنے کے بعد آج دوپہر تلاشی مہم شروع کی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔