آر بی آئی نے پانچ کوآپریٹو بینکوں پر کسا شکنجہ، اصولوں کی خلاف ورزی پر لگایا 60.3 لاکھ روپے کا جرمانہ
جن بینکوں پر جرمانہ لگایا گیا ہے ان میں راجکوٹ عوامی کوآپریٹو بینک، دی کانگڑا کوآپریٹو بینک (نئی دہلی)، راجدھانی نگر کوآپریٹو بینک (لکھنؤ)، ضلع کوآپریٹو بینک گڑھوال، ضلع کوآپریٹو بینک دہرادون شامل ہیں
ریزرو بینک آف انڈیا یعنی آر بی آئی نے الگ الگ ریگولیٹری اصولوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں پانچ کوآپریٹو بینکوں پر مجموعی طور پر 60.3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ آر بی آئی نے جن کوآپریٹو بینکوں پر جرمانہ لگایا ہے ان میں راجکوٹ عوامی کوآپریٹو بینک، دی کانگڑا کوآپریٹو بینک (نئی دہلی)، راجدھانی نگر کوآپریٹو بینک (لکھنؤ)، ضلع کوآپریٹو بینک گڑھوال اور ضلع کوآپریٹو بینک دہرادون شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابات سے قبل راہل گاندھی کا کارکنان کے نام پیغام
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکوٹ عوامی کوآپریٹو بینک پر ’ڈائریکٹرس اور ان کے رشتہ داروں اور جن فرموں/اداروں میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں انھیں فائدہ پہنچانے کے لیے‘ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بینک پر آر بی آئی کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے لیے 43.30 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا ہے۔ دی کانگڑا کوآپریٹو بینک (نئی دہلی)، راجدھانی نگر کوآپریٹو بینک (لکھنؤ) اور ضلع کوآپریٹو بینک گڑھوال پر آر بی آئی نے 5-5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، جبکہ ضلع کوآپریٹو بینک دہرادون پر 2 لاکھ روپے کی پنالٹی لگائی گئی ہے۔
کوآپریٹو بینک پر جرمانہ لگائے جانے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان بینکوں پر الگ الگ ریگولیٹری اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے لیے پنالٹی لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان پنالٹی کا مقصد بینکوں کے ذریعہ متعلقہ گاہکوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے یا کسی بھی لین دین کے جواز کو متاثر کرنا نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔