احمد آباد: جمعیۃ علماء کی طرف سے ضرورت مندوں میں 300 راشن کٹس تقسیم
جمعیۃ علماء احمدآباد کے صدر مفتی اسجد قاسمی نے کہا جمعیۃ علماء کا عزم ہے کہ ’کوئی شخص بھوکا نہ سوئے‘
احمد آباد: ملک میں مائیگرینٹ مزدوروں کا ہا ٹ اسپا ٹ کہلانے والا احمد آباد نہ صرف کرونا کی پھیلتی وبا سے دکھی ہے کہ بلکہ ملک بھر سے آنے والے مزدوروں کے بھو ک کا غم بھی ڈھو رہا ہے۔ جمعیۃ علماء شہر احمد آباد ایسے ہی دکھ کا مداوا کر رہی ہے اور اس کے خدام کی طرف سے حسب ضرورت راشن کٹس وغیر تقسیم کی جارہی ہیں۔ جمعیۃ کی جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی۔
اسی سلسلے کے تحت مفتی محمد اسجد قاسمی شہر صدر کی قیادت میں جمعیۃ کے کارکنان نے تین سو کٹس بنا کر لوگوں میں تقسیم کیں۔ کٹ میں کھانے پینے سے متعلق سبھی ضروری چیزیں شامل ہیں۔ جمعیہ علماء احمدآباد نے یہ عزم کیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں وہ اپنی مکمل توانائی لگائے گی کہ کوئی شخص بھوکا نہ سوئے۔ اس نے اپنی بلاک یونٹیں (جمعیہ علماء رکھیال، جمعیہ علماء گومتی پوراور جمعیہ علماء جمال پور وغیرہ) کو بھی اس کے لیے متحرک کیا ہے۔
مفتی محمد اسجد قاسمی نے کہا کہ قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند پی پی ای، طبی عملے اور کرونا جانبازوں کی حوصلہ افزائی وغیرہ کو لے کرمختلف جہتوں پر ملک اور انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اور ان کی ہدایت پر ملک بھر میں جمعیۃ کی یونٹیں اس طرح کے کاموں کو لے کر سرگرم ہیں۔
انھوں نے کہا جمعیۃ علماء گجرات بھی گجرات سطح پر اپنا کام کررہی ہے۔ جمعیۃ علماء گجرات کے بزرگ رہ نما اور ناظم اعلی پروفیسر نثار احمد انصاری کی قیادت میں کئی اضلاع میں بھی مہاجر مزدوروں کی خدمت کی جارہی ہے، ساتھ ہی طبی عملے، پولس عملے اور صفائی مزدوروں کی حوصلہ افزائی کا کام بھی کیا جارہا ہے۔یہ وقت متحدہ طور سے ملک کے لیے خدمت انجام دینے کا ہے۔ ہمارے لیے یہ ڈاکٹر س حضرات قیمتی سرمایہ ہیں۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء احمدآباد کے صدر مفتی محمد اسجد قاسمی کے علاوہ شہر جنرل سیکرٹری محمد حنیف عرب، حافظ بشیر احمد شیخ آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، جمعیۃ علماء احمدآباد کے ناظم تنظیم جناب حاجی نصرالدین شیخ موجود تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔