جیل سے باہر آئے گا عصمت دری کا قصوروار گرمیت رام رحیم، 40 دن کی پیرول کی عرضی منظور

رام رحیم ڈیرا سچا سودا کے صدر دفتر میں اپنے آشرم میں دو خاتون پیروکاروں سے عصمت دری کے جرم میں 20 سال قید کی سزا بھگت رہا ہے، اسے اگست 2017 میں پنچکولہ میں خصوصی سی بی آئی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا

گرمیت رام رحیم، تصویر آئی اے این ایس
گرمیت رام رحیم، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

چنڈی گڑھ: ہریانہ کی سناریا جیل میں سزا کاٹ رہے ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی 40 دن کی پیرول کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ یہ قدم آدم پور اسمبلی ضمنی انتخاب سے عین قبل اٹھایا گیا ہے۔ آدم پور ضمنی انتخاب کے تحت 3 نومبر کو ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس سے قبل ڈیرا سربراہ کو جون میں ایک ماہ کی پیرول پر رہا کیا گیا تھا اور فروری میں اس کی تین ہفتے کی ’فرلو‘ منظور کی گئی تھی۔

گرمیت رام رحیم سرسا میں ڈیرا کے ہیڈکوارٹر میں اپنے آشرم میں دو خواتین پیروکاروں کی عصمت دری کے جرم میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اسے اگست 2017 میں پنچکولہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔


سال 2002 میں ڈیرا منیجر رنجیت سنگھ کے قتل کی سازش رچنے کے جرم میں گرمیت رام رحیم کو گزشتہ سال چار دیگر افراد کے ساتھ مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ ڈیرا سربراہ اور تین دیگر افراد کو 2019 میں بھی 16 سال سے قبل ایک صحافی کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔